Wednesday May 15, 2024

ملک کا سیاسی منظرنامہ بدلنے لگا! (ق)لیگ نے (ن)لیگ کی بڑی وکٹ اُڑا دی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) (ق) لیگ نے (ن)لیگ کی بڑی وکٹ اُڑا کر رکھ دی، سابق لیگی رُکن اسمبلی نے چوہدری برادران پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نے کے سابق ایم پی اے فرح منظوربلوچ نے لاہور میں چوہدری برادران سے مُلاقات کی ، مُلاقات میں مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر فرح منظوربلوچ نے چوہدری برادران کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔چوہدری برادران کی جانب سے فرح منظوربلوچ کو مسلم لیگ (ق) میں خوش آمدید کہا گیا،

اس مُلاقات میں (ق) لیگ کی شان سمجھے جانے والے رہنماء طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا حل ہماری سیاست کا مقصد ہے، ہمارے دورمیں جنوبی پنجاب کیلئے خصوصی پیکج دیئے گئے، جنوبی پنجاب میں پارٹی تنظیم سازی کا عمل جاری ہے جلد اسے پایہ تکمیل تک پہنچا دیں گے۔اس موقع پر فرح منظوربلوچ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا بیانیہ فوج اورملک کیخلاف ہے، اسی وجہ سے پوری پارٹی ایک اضطراب کا شکار ہے، کئی رہنماء پارٹی میں موجود تو ہیں لیکن نواز شریف کے بیانیے کا ساتھ نہیں دے رہے۔

FOLLOW US