Sunday January 26, 2025

وفاقی کابینہ کی مطلوب 10افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے مطلوب 10افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے اور 13افراد کے نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے مطلوب10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی رہنمااعجازجاکھرانی کانام ای سی ایل سے خارج اور رؤف صدیقی کوایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی منظوری دی گئی، اعجاز جاکھرانی اور رؤف صدیقی کے نام عدالتی احکامات پر نکالے گئے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کی مزید 13 افراد کے نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی منظوری دی جبکہ ڈرگ مافیا کے سرگرم رکن الماس خان کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا ، الماس خان کا نام اے این ایف کی سفارش پرشامل کیا گیا۔ محکمہ داخلہ کی سفارش پر جمال حسین کانام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ، جمال حسین پربرہمداغ بگٹی سے پیسے لے کر دہشت گردوں کی مالی معاونت کاالزام ہے۔ نیب سفارش پرملزم سمیع اللہ،منصوراختر،جنیدقادرکےنام ای سی ایل میں شامل کیا گیا، تینوں ملزمان سادہ لوح عوام سے فراڈ کے جرم میں نیب کومطلوب ہیں۔

عدالتی حکم پربھی 3افرادکےنام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری اور اداروں کی تحقیقات مکمل ہونے پر 13 افراد کے نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی منظوری دی۔ ای سی ایل سے نام خارج ہونے والوں میں نعمان،عبداللہ،عیسیٰ چیمہ ، خنسہ بنت شجاع اورخولہ بنت شجاع، محمدیحییٰ، شاہد جبار محبوب الرحمان ، جوادبشیر،غلام علی حسن،بشیراحمد،ناصرجاوید شامل ہیں۔

FOLLOW US