Monday January 20, 2025

گلگت بلتستان کاوزیراعلیٰ کون؟وزریراعظم نے نام کااعلان کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ایڈوکیٹ خالد خورشید کو وزیراعلی گلگت بلتستان بنانے کی منظوری دے دی۔واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان نے آج وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اورکابینہ کےاراکین کے ناموں کوحتمی شکل دینےکیلئےہنگامی اجلاس طلب کیاتھا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کےلئےبیرسٹر خالد خورشید اور فتح اللہ خان کے نام شامل تھے جس کے بعد وزیراعظم نے خالدخورشید کے نام کی منظوری دیدی۔ گزشتہ روز اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگیا۔۔ امجدزیدی 18 ووٹ لیکر اسپیکر جبکہ نذیرحسین 19 ووٹ لیکر ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے تھے

FOLLOW US