Monday January 20, 2025

قائد کا خواب پورا ہونے کو ۔۔۔ عمران خان نے سعودی حکومت کو کشمیر کے حوالے سے کس کام کے لیے راضی کر لیا ؟ قوم کو مبارکیں

نیامی (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات کی ہے۔ پاکستانی اور سعودی وزرائے خارجہ کی ملاقات او آئی سی کے 47 ویں وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر نائجر کے دارالحکومت میں ہوئی۔ اس ملاقات کا فائدہ یہ ہوا کہ دو طرفہ تعلقات، خطے میں سکیورٹی کی صورتحال، کورونا اور دیگر شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ میں کافی حد تک اضافہ ہو ۔۔ دونوں وزرائے خارجہ نے توانائی سمیت مختلف اقتصادی و تجارتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کو جی 20 سمٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر خارجہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا اور اس مسئلے پر سعودی عرب کی اصولی اور مستقل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے تاریخی، گہرے اور دیرینہ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاکستان کے ساتھ کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔

FOLLOW US