Monday January 20, 2025

خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکن ثمر بِلور کوروناکا شکار ہو گئیں

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا اسمبلی کی خاتون رکن ثمر بلور کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اے این پی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی ثمر بلور نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ثمر بلور نے لکھا کہ ’’ میرا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اور میں نے علامات ظاہر ہونے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے ۔ آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے، جلد صحتیابی کی امید ہے‘‘ ۔ واضح رہے کہ ثمر بلور نے پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کی تھی، اس موقع پر انہوں نے بلاول بھٹو کے ساتھ تصویر بھی بنوائی تھی ۔ اسی جلسے کے بعد بلاول بھٹو بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے، جس کے بعد دیگر رہنماؤں کو اپنے ٹیسٹ کروانے کی ہدایت دی گئی تھی ۔

FOLLOW US