Thursday April 25, 2024

مریم نواز کو جیل میں کس طرح کا سیل دیا گیا اور کونسی سہولتیں حاصل تھیں ؟ حکومت نے تفصیلات جاری کر دیں

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ محترمہ مریم نواز خود غلط کام کر کے سزا پانے کو بھی کاسٹ کرنے میں کمال مہارت رکھتی ہیں ۔ میرے چاچا کو چوہوں کا بچا کچا کھانا دیا جاتا تھا اور مجھے بھی کافی اذیت میں رکھا گیا جو کہ ایک جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں ۔ فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو بہترین سیل دیا تھا اور انہوں نے وی آئی پی جیل کاٹی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض چوہان نے کہا کہ جیل کے معاملات بہتر کرنے کے لیے سرپرائز دورے کیے ہیں، ہم جیلوں میں قیدیوں کو اچھے معیار کا کھانا اور ناشتہ دینے کی پالیسی لارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں اسیروں کو 5 نمبرز سے بات کرنے کی اجازت ہوتی ہے اور چھٹا نمبر میرا ہوگا، میرے نمبر پر قیدی اپنی شکایات بتاسکیں گے، کوئی بھی قیدی براہ راست وزیرجیل خانہ جات کو فون کرسکے گا۔ فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو چوہوں اور فنگس والا کھانا دو سال بعد یاد آرہا ہے، انہوں نے وی آئی پی جیلیں کاٹی، اب ایسے بیانات سے خود کو چھوٹا بنا رہی ہیں، جیل میں بیگم صفدر سی کلاس کیٹیگری میں تھیں اور انہیں بہترین سیل دیاگیا، ان کے سیل میں علیحدہ سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ خاتون اہلکار تعینات تھیں جب کہ سیل کے سامنے لان تھا اور انہیں 24 گھنٹے وہاں جانے کی رسائی تھی، انہیں چولہا دیا ہوا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ بیگم صفدر کو جیل کینٹین سے انڈے، ڈبل روٹی اور دودھ منگوانے کی مکمل آزادی تھی اور جس سیل میں وہ موجود تھیں وہاں کسی مرد کو داخلے کی اجازت نہیں تھی، وہ کافی سینڈوچ اور چائے خود بناتی تھیں جب کہ انہیں بہترین ٹائلز والے واش روم دیے گئے۔ وزیر جیل خانہ جات نے مشورہ دیا کہ جس طرح بلاول نے بختاور کی منگنی سے ایک دن پہلے ٹیسٹ کرایا، مریم نواز بھی دادی کی تجہیز و تکفین سے پہلے کورونا ٹیسٹ کرالیں، مثبت آئے تو قرنطینہ کریں تاکہ سب کو سکون ملے۔

FOLLOW US