Thursday April 18, 2024

تنخواہوں اور پینشن کا موجودہ نظام۔عبد الحفیظ شیخ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تنخواہوں اور پینشن کا موجودہ نظام زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت پے اینڈ پیشن کمیشن کا اجلاس ہوا ۔اس اجلاس میں چئیر پرسن پے اینڈ پینشن کمیشن نرگس سیٹھی نے مکمل بریفنگ دی۔ایک نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ تنخواہوں اور پینشن کا جو نظام موجود ہے وہ زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پینشن اور تنخواہوں کا موجودہ نظام حکومت کے اخراجات میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نظام کو بہتر بنانے کے لیے مشاورت کی ضرورت ہے،پے اینڈ پینشن کمیشن اس نظام کو بہتربنانے کے لیے اپنی سفارشات پیش کرے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس رپورٹ کے پیش ہونے سے قبل بھی سفارشات پر غور کر سکتی ہے۔اس موقع پر چئیرپرسن پے اینڈ پینشن کمیشن نرگس سیٹھی نے کہا کہ کمیشن نے مشاورت کے ساتھ ٹی آر پیز طے کر لیے ہیں ۔

FOLLOW US