Monday January 20, 2025

اناللہ و انا الیہ راجعون ۔۔!!! چودھری نثار کے گھر صف ماتم بچھ گئی،اچانک انتقال کی خبر،ملک بھر سے تعزیتی پیغامات شروع

لاہور(ویب ڈیسک) چوہدری نثار علی کے گھر سے افسوسناک خبر آ گئی، تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار علی کی بڑی ہمشیرہ اکا اچانک انتقال ہو گیا،انتقال کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی، کشمیری کمیونٹی کے رہنما ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری، چوہدری محمد فاضل، چوہدری امین، راجہ پرویز اقبال، باؤا رازق،نمبردار عبدالجبار، شاہد قریشی، آصف قریشی و دیگر نے چوہدری نثار علی سے ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت و افسوس اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کیخلاف احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس چل رہا ہے۔منی لانڈرنگ کیس کی احتساب عدالت میں پیشی کے دوران شہبازشریف نے اپنی بھائی نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا،دونوں بھائیوں نے والدہ کی تدفین کے حوالے سے انتظامات پر بات چیت کی۔تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے نوازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ابھی تک پیرول پر رہائی نہیں ہوئی ، ​​​​​​​ شہباز شریف نے سلیمان شہباز سے بھی گفتگو کی ،پیشی کے دوران عطاتارڑ اور مریم اورنگزیب نے تدفین کے انتظامات کے حوالے سے شہباز شریف کو آگاہ کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے ذمہ داران کو اس حوا لے سے آگاہ کردیا گیا ہے ۔

FOLLOW US