Monday January 20, 2025

تحریک انصاف نے میدان مار لیا ، امجد زیدی اسپیکر گلگت بلتستان مقرر اپوزیشن اتحاد کے امیدوار کو ٹوٹل کتنے ووٹ ملے؟ جان کر آپ بھی سر پکڑ لیں گے

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے امجد زیدی کو ا سپیکر گلگت بلتستان مقرر کر دیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق 33 اراکین صوبائی اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیے جبکہ امجد زیدی نے 18 ووٹ حاصل کرکے اسپیکر کی سیٹ جیت لی ، جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے متفقہ امیدواراور پاکستان مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے غلام محمد نے 8 ووٹ حاصل کیے۔سپیکر کے انتخاب کے لیے ڈالے گئے ووٹوں میں سے 6 ووٹ مسترد ہو گئے۔سابق سپیکر فدا محمد ناشاد نے نو منتخب سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی امجد زیدی سے عہدے کا حلف لیا۔دوسری جانب ڈپٹی سپیکر کے لیے پی ٹی آئی کے نذیر احمد اور متحدہ اپوزیشن کے رحمت خالق امیدوار ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر کے لیے ووٹ کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور گنتی کا عمل جاری ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز گلگت بلتستان اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا تھا۔

FOLLOW US