لاہور(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری میں بہتری آرہی ہے جو کہ پاکستانی معیشت کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے ، سی پیک کے باعث پاکستان کو ہنرمند افراد کی ضرورت ہے جس سے بے روزگاری تو ختم ہو گئی ساتھ ساتھ
پاکستان کے زر مبادلہ میں خاطر خواہ اضافہ بھی ہو گا ، انہوں نے دورہ افغانستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ افغان امن ڈائیلاگ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، افغانستان میں امن سے پاکستان کے قبائلی علاقوں کو فائدہ ہوگا،لاک ڈاؤن کے ساتھ یومیہ اجرت والوں کو تحفظ فراہم کیا،افغانستان میں امن سے خطے کو فائدہ ہوگا، 17سال بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہوگیا، ہم نے منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائیاں کیں،
ہم نے غیرضروری اجتماعات پرپابندی لگائی ،حکومتی اقدامات کے ذریعے معیشت کو کورونا اثرات سے بچایا، ترقی پذیرممالک کیلئے منی لانڈرنگ بہت بڑا مسئلہ ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کاعالمی اقتصادی فورم’’پاکستان اسٹریٹجی ڈائیلاگ‘‘سےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وقت گزرنےکےساتھ ساتھ ملکی معیشت مستحکم ہورہی ہے،سی پیک ملکوں کے در میان روابط کا منصوبہ ہے،پاکستان خوش قسمت ہےکاروباری برادری کوہم پراعتمادہے،استحکام حاصل کرنے کے بعد ہم اب مثبت سمت میں بڑھ رہےہیں،سی پیک کے باعث پاکستان کو ہنر مند افراد کی ضرورت ہے،پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں بہتری آرہی ہے،درآمدات اور برآمدات میں 40ارب ڈالر کا فرق تھا ،ہم نے منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائی کی،سترہ برس بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پلس میں آگیا،احساس کیش پروگرام کے ذریعے غریب گھرانوں کی مدد کی گئی،فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انڈسٹری تیزی سے کام کررہی ہے،فیصل آباد میں لیبرکی کمی کا بھی سامنا ہے، درآمدات اوربرآمدات میں 40 ارب ڈالرکا فرق تھا، 17سال بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہوگیاہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نےلاک ڈاؤن کےبرعکس عوامی اجتماعات پر پابندی لگائی ہے،ہم ایسے اقدمات کر رہے ہیں جس سے معیشت متاثر نہ ہو،پاکستان میں کورونا کیس بڑھنے پر ہمیں تشویش ہے ،پاکستان کاروبار اور فیکٹریوں میں لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا،کورونا متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کی اورسمارٹ لاک ڈاؤن متعارف کرایا،ہاٹ سپاٹس کا پتاچلا کر سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مددسےامریکااورطالبان مذاکرات کی میزپرآئے ،اُمید ہے افغانستان میں امن آئے گا ،افغانستان میں امن سے اطراف کے علاقوں کو فائدہ ہوگا صدرٹرمپ نے افغانستان میں اچھے اقدامات کیے،اُمیدہےجوبائیڈن افغانستان میں اچھےاقدامات سےپیچھےنہیں ہٹیں گے۔