Saturday May 18, 2024

سعودی عرب میں بھرتیاں شروع ، پاکستانیوں کی مانگ میں بے پناہ اضاف پاکستان سے 7 ہزار سے زائد نئے ملازمین کی ڈیمانڈ کردی۔

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے لیے ورک ویزہ بحالی ہونے کے بعد پاکستانی ملازمین کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ، سعودی حکام نے پاکستان سے 7 ہزار سے زائد نئے ملازمین کی بھرتیوں کی ڈیمانڈ کردی۔ ’اردو نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اوورسیز ایمپلائیمنٹ اینڈ بیورو آف امیگریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبد الشکور نے بتایا ہے کہ پاکستانی ورکرز کی ڈیمانڈ 2 ماہ قبل آنا شروع ہوئی تاہم اس وقت ویزے پر پابندیوں کی وجہ سے بھرتی کا عمل شروع نہ ہوسکا ، لیکن سعودی عرب میں ویزے کی اجازت کے بعد اس مہینے 7 ہزار سے زائد ورکرز کی ڈیمانڈ موصول ہوئی ہے

جس کے بعد سےمختلف ریکروٹمنٹ ایجنسیز نے بھرتیوں کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق سعودی عرب میں ملازمت کے مواقع موجود ہیں ، ذاتی ملازمین اور مختلف کمپنیز کی جانب سے بھی ورکرز کی مانگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز ، کمپیوٹر پروگرامرز ، انجینیئرز ، الیکٹریشنز ، سیلز مین اور ڈرائیوروں سمیت مختلف شعبوں میں بھرتیوں کے لیے پاکستانی ملازمین کی ڈیمانڈ کی گئی ہے۔ مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے لیے ورک ویزے کے آغاز کے بعد بھرتیوں کا عمل شروع ہوچکا ہے ، اس سلسلے میں سینکڑوں کی تعداد میں بیرون ملک جانے والے افراد کی طرف سے رابطہ کیا گیا ہے ، تاہم اس وقت ویزوں کی تعداد محدود ہے لیکن جیسے ہی حالات بہتر ہوئے تو اس کے ساتھ ہی مزید ورکروں کی مانگ بھی بیرون ممالک سے آئے گی جس کے مطابق بعد ازاں زیادہ تعداد میں لوگوں کو وہاں مواقع دیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون کے باعث سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک سے ایک لاکھ سے زائد پاکستانی نوکریاں یا ویزہ ختم ہونے پر پاکستان واپس آگئے تھے ، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق لاک ڈاون کے باعث 41 ہزار بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو نوکریوں سے برطرف کیا گیا۔

FOLLOW US