Monday November 25, 2024

طالبات اب کالج میں یہ کام نہیں کرسکیں گی ،بڑی پابندی عائد کردی گئی

فیصل آباد(ویب ڈیسک ) فیصل آباد کے ایک کالج میں طالبات کے پنجابی زبان کے استعمال پرپابندی لگادی گئی۔گورنمنٹ کالج برائے خواتین گلستان کالونی کا ایک نوٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں طالبات کو پنجابی زبان کے استعمال سے منع کیا گیا ہے اور ساتھ ہی نظم و ضبط کی تلقین کی گئی ہے۔ کالج کی پرنسپل انور بیگم
کا کہنا ہے کہ بینر پر پنجابی زبان پر پابندی کے حوالے سے خطاطی کی غلطی ہوئی، طالبات پر پابندی کالج میں نظم وضبط کیلئے لگائی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود پنجابی ہیں، انہوں نے صرف غیرمہذب پنجابی زبان کے استعمال سے طالبات کو روکا ہے،

کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا۔پرنسپل کے مطابق ہمارا مقصد یہ تھا کہ بچے نازیبا الفاظ کیلئے پنجابی زبان کو استمال نہ کریں، باقی اداروں میں قومی زبان کا استعمال ہے، پرنٹنگ میں بھی غلطی ہے جو ہم نے لکھنے کو کہا تھا وہ انہوں نے نہیں لکھا۔

FOLLOW US