Sunday May 19, 2024

4کروڑ روپے کےزیور نظروں سے اوجھل ہو گئے اسلام آباد میں ایسی واردات کہ پورے شہر میں سنسنی پھیل گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تاریخ میں کروڑوں روپے کی ڈکیتی نے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ سپر مارکیٹ میں شیخ فرید نامی جیولر کی دوکان پر تین ڈکیت آئے تو کروڑوں روپے کے زیور لے کر فرار ہو گئے۔جیولری شاپ کے مالک کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ چور دکان سے 350 سے 400 تولے سونا اور 40 لاکھ روپے نقدی لیکر فرار ہو گئے۔سائل نے بتایا کہ ڈکیتوں نے مجھے اور میرے ملازم فہیم کو ریسٹ روم میں بند کیا اور فرار ہو گئے۔جیولر محمد فرید کا کہنا تھا کہ ایک چور کی عمر 25 سے 30 سال، دوسرے کی 35 سے 40 اور تیسرے کی 45 سال کے درمیان تھی، سامنے آنے پر ملزمان کو شناخت کر سکتا ہوں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سپر مارکیٹ میں جیولر کی دکان پر ہونے والی ڈکیتی کے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں اور معاملے کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جائے گی۔

FOLLOW US