اسلام آباد (پویب ڈیسک)عوام کا کچومر نکل جائے گا، سوئی گیس 79 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز، فیصلہ آج ہونے کا امکان، اوگرا آج سوئی سدرن گیس کمپنی کی درخواست کی سماعت کرے گی۔ ترجمان اوگرا کے مطابق سوئی سدرن نے گیس قیمت میں 79 روپے فی یونٹ اضافہ مانگا ہے۔ گیس کی قیمت میں اضافہ
رواں مالی سال کی ریونیو ضروریات کی مد میں مانگا گیا ہے۔ کمپنی کی درخواست میں 28 ارب روپے سے زائد ریونیو شارٹ فال بتایا گیا ہے۔ سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں اضافہ یکم جولائی 2020ء سے مانگا ہے۔
ادھر سوئی ناردرن نے بھی اوگرا کو گیس کی قیمت 122 فیصد بڑھانے کی درخواست کر دی۔ سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں 773 روپے فی یونٹ اضافہ مانگا ہے۔ درخواست رواں مالی سال کی ریونیو ضروریات کی مد میں دی گئی۔ گیس کی قیمت میں اضافہ رواں مالی سال یکم جولائی سے مانگا گیا ہے۔ کمپنی نے 35 ارب روپے سے زیادہ کا ریونیو شارٹ فابل بتایا ہے۔ ریونیو شارٹ فال میں 213 ارب روپے مانگے ہیں۔