پشاور(نیوز ڈیسک) وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پشاورکے باشعورعوام کا مشکورہوں جنہوں نے پی ڈی ایم کومسترد کردیا۔ محمود خان نے کہا کہ عوام کی عدم شرکت کے باعث پی ڈی ایم کا جلسہ بری طرح ناکام ہوا۔انہوں نے دعوی کیا کہ صوبے اور پشاورکے عوام نے پی ڈی ایم کے بیانیے کو یکسر مسترد کردیا ہے،صوبے کے باشعورعوام پی ڈی ایم کے ملک مخالف بیانیے کا کبھی ساتھ نہیں دیں گے۔