Tuesday January 21, 2025

نواز شریف کی والدہ کی نماز جنازہ کہا ں پڑھی جائے گی کتنے لوگ شریک ہونے والے ہیں،بڑی خبر آگئی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نوازشریف کی والدہ کے انتقال کے بعد اب ان کی میت کو پاکستان واپس لانے کےلئے اقداما ت کیے جا رہے ہیں۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق بیگم شمیم اختر کے اہلخانہ کی بڑی تعداد لندن میں مقیم ہے اس لیے ان کی ایک نماز جنازہ وہیں ادا کی جائے گی جس کے بعد میت کو پاکستان روانہ کیا جائے گا۔کورونا وائرس کی وجہ سے برطانیہ میں سختیاں ہیں جس کی وجہ سے نماز جنازہ میں صرف 30 افراد ہی شرکت کرسکیں گے۔ نماز جنازہ مسجد کے صحن یا کسی پارک میں ادا کی جاسکے گی۔ مسجد کے اندر نماز جنازہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

FOLLOW US