کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہونے والوں میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف بھٹی، افتخار زیدی، ضیاء احمد اور سیکڑوں کارکن شامل ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے اس بات کا اعلان انصاف ہاؤس میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کیا۔
ان کا کہنا تھا جماعت میں شامل ہونے والے ایم کیو ایم کے سابق رہنمائوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، ان کی شمولیت ہمارے قائد وزیراعظم عمران خان اور ان کی پالیسیوں کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔خرم شیر زمان کا کہنا تھا ملک میں کورونا کی کیسز بڑھ رہے ہیں
لیکن لوگ این آر او حاصل کرنے کیلئے جلسے جلوس کررہے ہیں۔ پیپلز پارٹی اپنے صوبے میں لاک ڈائون اور خیبر پختونخوا میں جلسے کر رہی ہے جبکہ ن لیگ نے بھی آزاد کشمیر میں لاک ڈائون لگا رکھا ہے۔ دونوں جماعتیں عمران خان کی مقبولیت سے پریشان ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں۔ مولانا فضل الرحمن پاکستان کے بال ٹھاکرے بنے ہوئے ہیں۔ 26 نومبر کو لاڑکانہ میں پی ڈی ایم تماشا لگانے جا رہی ہے۔ لاڑکانہ میں تو بلاول مولانا کی جماعت سے الیکشن جیتے ہیں۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹیں پوری ان کی نااہلی سے بھری ہوئی ہیں۔؎انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کو ابھی سمجھ نہیں آرہی کہ وہ الیکشن ہار گئے ہیں۔ اعلان کیا گیا مگر عوام انہیں ڈھونڈ رہی ہے۔ ایک بس بھی یہ لوگ کراچی میں نہیں چلا سکے۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹیں پوری ان کی نااہلی سے بھری ہوئی ہیں۔؎انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کو ابھی سمجھ نہیں آرہی کہ وہ الیکشن ہار گئے ہیں۔ اعلان کیا گیا مگر عوام انہیں ڈھونڈ رہی ہے۔ ایک بس بھی یہ لوگ کراچی میں نہیں چلا سکے۔