Tuesday January 21, 2025

شاہ محمودقریشی بھی شیخ رشیدکے نقش قدم پرچل پڑے موٹرسائیکل پرکہاں پہنچ گئے ،جان کردنگ رہ جائیں گے

ملتان (ویب ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے موٹر سائیکل پر اپنے حلقے کا دورہ کیا،کارکنان وزیرخارجہ کو موٹر سائیکل پراپنے درمیان دیکھ کر خوش ہو گئے۔نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے موٹر سائیکل پر اپنے حلقے کا دورہ کیا،شاہ محمود قریشی نے این اے156 کے مختلف مقامات کا دورہ کیا،وزیرخارجہ نے یوسی 17 میں کارکنوں سے ملاقات بھی کی اور ان کے مسائل دریافت کئے، شاہ محمود قریشی نے حلقے کے عوام کے مسائل حل کرنے کی یقینی دہانی کرائی ، انہوں نے حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا، کارکنان نے وزیرخارجہ کو موٹر سائیکل پراپنے درمیان دیکھ کر خوشی کااظہار کیا۔

FOLLOW US