Monday April 29, 2024

پاکستان میں عمرہ کیلئے بکنگ کا آغاز، دس دن کا عمرہ پیکج کتنے میں ملے گا؟ خوشخبری آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کی جانب سے عمرہ پر عائد پابندی ہٹائے جانے کے بعد پاکستان میں بھی عمرہ کیلئے ٹور آپریٹرز نے بکنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانی ٹور آپریٹرز کے لائسنسز کی تجدید کرکے 5 ہزار ویزے جاری کیے گئے ہیں۔ سعودی حکام سے گرین سگنل ملنے کے بعد ٹور آپریٹرز نے عمرہ کیلئے بکنگ شروع کردی ہے، 20 سے 25 افراد پر مشتمل گروپ کی شکل میں زائرین 22 نومبر کو روانہ ہوں گے۔ابتدائی طور پر دس دن کا عمرہ پیکیج 2 لاکھ 12 ہزار روپے جبکہ 14 روز کا پیکیج 2 لاکھ 25 ہزار روپے کا مقرر کیا گیا ہے۔

زائرین پر کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ٹور آپریٹرز کے مطابق فائیو سٹار اور تھری سٹار ہوٹلز میں قیام کی پابندی کے باعث اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔ایک کمرے میں صرف دو زائرین رہ سکیں گے جبکہ تھری اور فائیو سٹار ہوٹلز میں بکنگ کروانا لازمی ہے۔ صرف 18 سے 50 برس کی عمر والے افراد ہی کو عمرہ پر جانے کی اجازت ہوگی۔

FOLLOW US