خیر پور (نیوز ڈیسک) خیر پور میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے روکنے پر نوجوان لڑکی نے اپنے ہی گھر کو آگ لگا دی ۔ تفصیلات کے مطابق خیر پور کے علاقے پیر جو گوٹھ میں ایک گھر میں یہ حادثہ پیش آیا ۔ لڑکی نے والدین کی جانب سے روکے جانے کے بعد لڑکی نے یہ قدم اٹھایا ۔ لڑکی کے والد عزیز احمد خلجی نے اپنی ہی بیٹی کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی، ایف آئی آر میں عزیز احمد نے مؤقف اپنایا کہ اس کی بیٹی نے اس کے گھر کو آگ لگا دی ہے، بیٹی کو ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے سے روکا، جس پر اس نے غصے میں آ کر گھر کو آگ لگا دی ۔
پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد لڑکی کو حراست میں لے کر خواتین پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ہے ، نوجوان ٹک ٹاکر کا نام سامنے نہیں آ سکا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ڈسکہ میں ایک انتہائی دلچسپ اور عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں گورے چٹے ٹک ٹاکر نے کالک مل کر ایک غریب شخص کا روپ دھار لیا۔ لڑکے کو دیکھ کر کوئی بھی یقین نہیں کر سکتا تھا کہ حقیقت میں اس کی رنگت اتنی صاف ہے۔ کالا رنگ کر کے بھیک مانگنے والا لڑکا زیادہ دیر لوگوں کو بے وقوف نہ بنا سکا اور پٹرولنگ پولیس کے شنکجے میں آ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ منہ پر سیاہی لگا کر بھیک مانگنے والے گداگر کی جیب سے پاکستانی کرنسی، ڈالر ریال اور پاؤنڈ برآمد ہوئے ہیں۔پولیس نے یہ بھی بتایا کہ لڑکے کو حراست میں لینے کے بعد چہرہ دھونے کے لیے کہا گیا۔ چہرہ دھونے پر کالی رنگ والا لڑکا سفید رنگ والا نکل آیا، لڑکے کو اصل روپ میں دیکھ کر پولیس بھی حیران رہ گئی۔پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ نوجوان عرصہ دراز سے بھکاری کا روپ دھار کر شہریوں کو لوٹ رہا تھا۔