لاہور (نیوز ڈیسک) تحریک لبیک کے سربراہ انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ وفات پا گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک کے سربراہ خادم حسین رضوی گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ جمعرات کے روز ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی، جس کے بعد ان کا انتقال ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق خادم حسین رضوی کو شدید بخار کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی وفات ہوگئی ۔
اس حوالے سے ان کے خاندانی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے ۔ رہنما تحریک لبیک عنایت الحق قادری کا کہنا ہے کہ لاہور میں خادم رضوی کا انتقال ہو چکا ہے، اس حوالے سے قریبی افراد نے تصدیق کی ہے ۔ خادم حسین رضوی کل ہی اسلام آباد سے واپس لاہور آئے تھے، اسلام آباد میں بھی ان کی طبیعت خراب تھی، ان کے جنازے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔