Friday September 19, 2025

امریکا کی پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے سے معذرت پاکستان کوویکسین فروخت نہ کرنے کی وجہ بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر پاکستان نے کورونا وائرس کی ویکسین کی ایڈوانس بُکنگ کا فیصلہ کیا تھا تاہم امریکا نے فی الحال پاکستان کو کورونا ویکیسن فراہم کرنے سے معذرت کر لی ہے۔امریکا نے جواب دیا ہے کہ کمپنی پہلے فیز میں ویکیسن کی مقامی ضرورت پورا کرے گی۔دوسرے مرحلے میں کمپنی کورونا ویکیسن برآمد کرے گی۔ واشنگٹن میں پاکستانی مشن نے حکومت کو امریکی ردعمل سے آگاہ کر دیا۔دفتر خارجہ نے وزارت قومی صحت کو امریکی جواب سے آگاہ کر دیا۔واشنگٹن میں پاکستانی مشن کورونا ویکیسن کے حصول کے لیے سرگرم ہے۔

پاکستان کورونا وکیسن بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ممکنہ ویکیسن کی ایڈوانس بکنگ کے لیے کوشاں ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے لیے ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔ ایک انٹرویومیں پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت نوشین حامد نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے دوا کی ایڈوانس بکنگ کرانے کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد حکومتی سطح پر پاکستان نے 2 بڑی فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے۔ نوشین حامد نے بتایا کہ بہت جلد پاکستان ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلئے پیسے ادا کردے گا۔ پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ایک کروڑ پاکستانیوں کو ویکسین میسر آئے گی، پہلے مرحلے پر فرنٹ لائن ورکرز اور 65 سال سے بڑی عمر کے لوگوں کو ویکسین لگے گی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے اپنے جلسے فوری طورپر منسوخ کر دیے ہیں، صنعتوں اور ریسٹورینٹس میں ایس اوپیز پر سختی سے عمل کے احکامات بھی دے دیے ہیں۔۔ نوشین حامد نے کہا کہ بہت جلد پاکستان ویکسین کی ایڈوانس بُکنگ کے لیے پیسے ادا کردے گا۔ پہلے مرحلے میں ایک کروڑ پاکستانیوں کو ویکسین میسر آئے گی۔