اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار ظفر ہلالی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ڈیل چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل امیج مزید مضبوط ہو گا ، اس کے علاوہ پی ڈی ایم کے اندر بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی پوزیشن مضبوط ہو گی کیونکہ اُس نے یہ دکھا دیا ہے کہ ایک دور دراز کے علاقہ کے اندر بھی اُس کے ووٹرز اور سپورٹرز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد کمزور ہو جائے گا اُس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی یہ چاہتی ہے کہ حکومت کے ساتھ ڈیل ہو جائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کو حکومت کے ساتھ ڈیل کی بہت ضرورت ہے۔ ظفر ہلالی نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس وقت سندھ میں بیٹھی ہوئی ہے اور وہ یہی چاہتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اس کے تعلقات اچھے ہوں۔
یاد رہے کہ گلگت بلتستان کی 24 میں سے 23 نشستوں کے لیے ووٹنگ کا عمل کل صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک بنا کسی وقفے کے جاری رہا۔ میڈیا کو موصول ہونے والے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 9، پاکستان پیپلزپارٹی 4، مسلم لیگ ن 2 ، آزاد اُمیدوار7 اور ایم ڈبلیو ایم نے ایک سیٹ جیتی۔ گلگت بلتستان انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے پہلی، آزاد امیدواروں نے دوسری اور پیپلز پارٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن چوتھی پوزیشن پر رہی۔ گلگت بلتستان کے انتخابات میں ن لیگ کی چوتھی پوزیشن اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام نے مسلم لیگ ن کے بیانیے کومسترد کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے وفاقی وزرا کا بھی کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے مسلم لیگ ن کا فوج مخالف بیانیہ مسترد کرتے ہوئے اُن کا صفایا کردیا۔ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن سے زیادہ مقبول رہی جس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن سے زیادہ مقبول رہی