اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا کی دوسری اور خطرناک لہر جاری ہے جس کے باعث سکولوں کو بند کرنے یا کھلا رکھنے کا فیصلہ آج کیا جائےگا۔۔تفصیلات کے مطابق وفاقی اور صوبائی وزرا تعلیم کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا۔۔ جس میں تعمی اداروں میں آج سے سردی کی چھٹیاں دینے یانہ دینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائےگا۔۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے تجویز پیش کی گئی ہے کہ تعلیمی اداروں کو سولہ نومبر سے پندرہ جنوری تک سکولوں کو بند کر دیا جائے ۔ تاہم اس کا حتمی فیصلہ آج کیا جائےگا۔۔
