Wednesday June 18, 2025

کورونا میں مبتلا عامر لیاقت حسین کی طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل

کراچی(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس میں مبتلا پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی طبیعت بگڑ گئی، عامر لیاقت کو شدید کھانسی اور سانس لینے میں دشواری
کاسامنا ہے۔اہل خانہ کے مطابق طبیعت بگڑنے پر عامر لیاقت حسین کو نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے اور گھر میں قرنطینہ تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے۔