Monday January 27, 2025

16نومبرسے16جنوری تک سکولز اور شادی ہالز بند،شام 6کےبعد ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن،حکومت کے سخت فیصلے،اپوزیشن کا جلسہ بھی نہیں ہوگا۔عوام کیلئے بری خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا کی دوسری اور خطرناک لہر کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت نے کئی اہم فیصلے کرلیے ہیں۔۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے سولہ نومبرسے سولہ جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیاہے ۔ جس کے تحت ملک میں تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز بند رہیں گے۔۔ ملک بھر میں تمام دکانیں شام چھ بجے تک کرنے کا حکم دیاجائےگا۔ چھ بجے کے بعد ملک کے تمام بڑے شہروں ۔۔ لاہور ۔ اسلام آباد ۔ کراچی اور ملتان میں مکمل

لاک ڈاؤن ہوگا۔۔جبکہ ملک بھر میں شادی ہالز کو پندرہ جنوری تک مکمل بندکیاجائےگا۔دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کو لاہور میں جلسے کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔۔ ذرائع کے مطابق سولہ نومبر کو این سی او سی کے اجلاس میں ان تمام تجویز پر غور کے بعد حتمی اعلان کیاجائےگا

FOLLOW US