Monday January 27, 2025

جج ارشد ملک کی دوسری ٹیپ ریکارڈنگ کب ریلیز ہوگی؟ ن لیگ کی منصوبہ بندی سامنے آگئی ، سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں اینکر محمد مالک نے ن لیگ کے رہنما محمد زبیر سے سوال کیا کہ جج ارشد ملک کے ویڈیو سکینڈل کے وقت مریم نواز نے یہ کہا تھا کہ ان کے پاس کچھ اور ویڈیو بھی موجود ہیں۔لہذا اب مجھے کسی ذرائع سے پتا چلا ہے کہ جب مریم نواز اور نواز شریف کا کیس عدالتوں میں اپیل کے لیے لایا جائے گا تب وہ آڈیو ریلیز کی جائے گی تاکہ عدالتوں پر پریشر ڈالا جا سکے اور فیصلہ ان کے حق میں ہو سکے کیا یہ سچ ہے کہ جھوٹ۔اس پر محمد زبیر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم پبلک میں بیٹھ کر اپنی اسٹریٹیجی نہیں بتا سکتے اور جب وقت آئے گا تو ہم ہر وہ کام کریں گے جس سے ہم اپنی سچائی ثابت کر سکیں۔ہم نے پہلے بھی وہی کیا جو کہ ہم اچھاسمجھتے تھے اور اب بھی اپنا سچ ثابت کرنے کے لیے ہم کچھ بھی کریں گے مگر وقت نہیں بتا سکتے کہ کب کیا کریں گے؟

FOLLOW US