Monday January 27, 2025

آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو کا رشتہ طے پا گیا لڑکے اور اس کے خاندان کی تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو کا رشتہ طے پا گیا۔ شہید بے نظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو کی منگنی 27 نومبر 2020 کو ہو گی، کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی طے پا گئی ہے۔ بختاور بھٹو کی منگنی 27 نومبر 2020 کو ہوگی۔بختاور بھٹو کی منگنی یونس چوہدری کے صاحبزادے محمود سے ہوگی۔منگنی کی تقریب 27 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگی جس میں سینئر سیاست دانوں سمیت معروف ملکی اور غیر ملکی شخصیات کی آمد بھی متوقع ہے۔بختاور بھٹو کی منگنی کا دعوتی کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

کارڈ کو انتہائی منفرد طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جس پر بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی شادی کی تصویر بھی لگائی گئی ہے۔تاحال پارٹی ذرائع کی جانب سے بختاور بھٹو کی منگنی سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم سوشل میڈیا پر ان کی منگنی کا کارڈ وائرل ہو چکا ہے جس کے بعد صارفین کی جانب سے انہیں خوب مبارکباد بھی دی جا رہی ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ دعا ہے آصفہ بھٹو کی نئی زندگی خوشیوں سے بھری ہو۔ ایک صارف نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ کی صاحبزادی محترمہ بختاور بھٹو صاحبہ شادی کرنے جا رہی ہیں دعا ہے کہ اللہ انکے لیے نکاح مبارک ثابت کرئے آمین۔ ایک صارف نے کہا کہ
۔واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے تین بچے ہیں جن میں بختاور بھٹو سب سے بڑی ہیں۔

FOLLOW US