Monday January 27, 2025

فوج سے حکومت کر گھر بھجوانے کا مطالبہ، مریم نواز سنگین آئین شکنی کر بیٹھیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے منتخب حکومت کو گھر بھجوانے کا مطالبہ آئین سے غداری ہے ۔ مریم نواز کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے منتخب حکومت کو گھر بھیجنے کا مطالبہ کرنا آئین توڑنا
ہے، لیگی میڈیا پر بڑی باتیں کرتے ہیں، ورنہ پاؤں میں پڑے رہتے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے اسٹیبلشمنٹ سے مدد مانگ کر آئین توڑا ہے ۔ انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’پہلے دن سے میرا موقف رہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک اخلاقی جواز سے عاری ہے،

جب سیاست نظریہ کے بغیر ہو تو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا مشکل ہوتا ہے کبھی ایک کے پاؤں پڑو کبھی دوسرے کے جن سے بات تک کرنا ناگوار تھا ان سے کہ رہے ہیں خدا کیلئے آئین کو پھاڑ پھینکو اور حکومت سے جان چھڑاؤ‘‘ ۔واضح رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ فوج سے بات کرنے کی شرط یہی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو گھر بھیجا جائے۔ پاک فوج کی موجودہ قیادت سے مذاکرات کرنے کے سوال پر مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مذاکرات کے آغاز پر غور کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ جعلی حکومت کو گھر بھیجا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فوج سے بات ہو سکتی ہے لیکن عوام کے سامنے، چُھپ چُھپا کر نہیں۔

FOLLOW US