Monday January 27, 2025

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس انتقال کر گئے، جسٹس وقار احمد سیٹھ کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ تفصیلات کے مہلک عالمی وبا کرونا وائرس نے ملک کی ایک اور اعلیٰ شخصیت کی جان لے لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ انتقال کر گئے ہیں۔ جسٹس وقار احمد سیٹھ کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہیں مہلک وبا کی تشخیص کے بعد پشاور سے اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا جہاں کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال میں کئی روز سے ان کی طبیعت کافی ناساز تھی۔

اب دوران علاج کرونا وائرس کے باعث پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا انتقال ہوگیا ہے۔ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر ملک بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ان دنوں کرونا وائرس کی دوسری لہر کی زد میں ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کرونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید34 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور یوں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 7ہزار55 ہوگئی۔ جبکہ کرونا کے ایک ہزار808نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرین کل تعداد3 لاکھ49 ہزار992 تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں کرونا کے 3 لاکھ 20 ہزار 849 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور22 ہزار88زیرعلاج ہیں۔

FOLLOW US