Monday January 27, 2025

چیئرمین نیب کا بڑا فیصلہ! چوہدری پرویز الٰہی کو سب سے بڑا سرپرائز دے دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نیب ایگزیکٹو بورڈ نے چودھری پرویزالہٰی کیخلاف کرپشن کیس کی تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی، نیب نے7 کرپشن ریفرنسز دائر کرنے کی بھی منظوری دی ہے، چیئرمین نیب نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانون کے مطابق اقدامات اٹھائے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔نیب ایگزیکٹو بورڈ نے7 کرپشن ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کیخلاف کرپشن کیس کی تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

چودھری پرویزالہٰی کےخلاف انویسٹی گیشن عدم شواہد پر بند کی گئی۔سابق ڈی جی پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی قاضی لائق کےخلاف بھی انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔اجلاس میں بلوچستان کے سابق وزیر میر صادق عمرانی، سابق وزیر صحت بلوچستان رحمت علی، سابق سیکرٹری بلوچستان مقبول احمد، سابق ضلعی افسر ایف سی بنوں نثار اللہ خان، سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر پٹ فیڈر کینال توسیعی منصوبہ شیرزمان اور دیگر کےخلاف ریفرنس کی منظوری دے دی ہے۔ اسی طرح ایم این اے عاشق گوپانگ، سابق ڈی جی ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی محمد سہیل، سابق قائم مقام آئی جی سندھ غلام شبیر شیخ کےخلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دے دی ہے۔اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں ہے۔ نیب کا تعلق صرف اورصرف ریاست پاکستان سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانون کے مطابق اقدامات اٹھائے جائیں۔ بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ پھر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ اسی طرح قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے فراڈ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔نیب نے گلگت بلتستان کے سابق گورنر کے بیٹے پرنس سلیم کو فراڈ کیس میں گرفتار کیا ہے۔ پرنس سلیم پر نیشنل بینک سے 5 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام ہے۔ پرنس سلیم کو راہداری ریمانڈ لے کر نیب راولپنڈی کے ریجنل بیورو گلگت منتقل کیا جائے گا۔ پرنس سلیم پرسلک روٹ نامی پرائیویٹ کمپنی کے وائس چیئرمین کی حیثیت میں کرپشن کاالزام ہی?۔ پرنس سلیم نے جعلی دستاویزات پر نیشنل بینک سوست برانچ سے 5 کروڑ روپے کا قرض لیا۔اس کے ساتھ ساتھ سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیرمنظور حسین وسان کی ضمانت میں 22 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے نیب سے منظور وسان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

FOLLOW US