Thursday May 2, 2024

شادی سے واپس آتے ہوئے نہر میں رکشہ گرنے 20 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں چنگچی رکشہ نہر میں گرنے سے 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب سے واپسی پر چنگچی رکشہ ڈیرہ اسماعیل خان کی سی آر بی سی نہر میں گر گیا جس کے باعث 20 افراد پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ ریسکیو حکام کے مطابق سی آر بی سی نہر سے اب تک 16 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ مرنے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو زندہ نکال لیا تھا جبکہ 3 خواتین کی بھی لاشیں نکال لی گئی تھیں ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شادی کی تقریب سے واپس آتے ہوئے جھنگی کے مقام پر لوڈر چنگچی رکشہ بے قابو ہوکر سی آر بی سی نہر میں جا گرا تھا ، جس کے باعث تمام افراد نہر میں ڈوب گئے تھے ۔ ریسکیو اہلکار امدادی کارروائی میں مصروف ہیں جبکہ ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے ۔

FOLLOW US