بیجنگ(ویب ڈیسک) چین سے پاکستان کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری آ گئی ہے کہ آئندہ برس پاکستان سے چیری چین کو برآمد ہونا شروع ہو جائے گی جس سے پاکستان کو خاطرخواہ زرمبادلہ حاصل ہو گا۔ ڈیلی ڈان کے مطابق یہ خوشخبری ہواژیلانگ انٹرنیشنل ٹریڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان کے نمائندے لی وئی نے دی۔
لی وئی کا کہنا تھا کہ ’’اس وقت پاکستان سے چیریز چین برآمد نہیں کی جا سکتیں۔حالانکہ پاکستانی چیریز بہترین معیار کی ہیں لیکن کولڈ چین مینجمنٹ کے فقدان کی وجہ سے ان کی چین برآمد روک دی گئی تھی۔ اب اس سلسلے میں چین تکنیکی مدد دے سکتا ہے اور پاکستان ورکرز فراہم کر سکتا ہے اور دونوں ملکوں کے تعاون سے ایک بار پھر پاکستانی چیریز کی چین برآمد شروع ہو سکتی ہے۔ اس حوالے سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور آئندہ سال سے برآمد شروع ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ پاکستانی آموں کی بھی چین میں بہت مانگ ہے اور آئندہ سالوں میں اس کی برآمد میں بھی اضافہ ہو گا۔