Thursday December 18, 2025

سپریم کورٹ نے میر شکیل الرحمان کی ضمانت منظور کرلی

لاہور (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے جنگ اور جیو کے مالک میر شکیل الرحمان کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔سپریم کورٹ نے میر شکیل الرحمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جنگ اور جیو کے مالک میر شکیل الرحمان کو نیب کی جانب سے حراست میں لیا گیا تھا۔ میر شکیل الرحمان پر سابق وزیراعظم نواز شریف سے 54 پلاٹوں پر غیر قانونی رعایت حاصل کرنے کا الزام عائد تھا۔

آج میر شکیل الرحمان کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔سپریم کورٹ نے میر شکیل الرحمان کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔میر شیل الرحمان کی 10کروڑ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔ 15 اکتوبر کو احتساب عدالت نے میر شکیل الرحمن کو جوہر ٹاو ن میں غیر قانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے ریفرنس میں نامزد نواز شریف کو عدالت پیش ہونے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دے دی جبکہ ریفرنس میں گرفتار ملزم میر شکیل الرحمن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 نومبر تک توسیع کی تھی۔ ۔نیب استغاثہ کے مطابق بحیثیت وزیر اعلیٰ پنجاب نواز شریف نے من پسند فرد کو نوازنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، اختیارات کا کثرت سے غلط استعمال کیا گیا، انہوں نے بادشاہی طرز حکمرانی سے بطور چیئرمین ایل ڈی اے قانون کی دھجیاں اڑا تے ہوئے ملزم میر شکیل الرحمن کو غیر قانونی طور پر پلاٹ الاٹ کئے۔

ریفرنس میں میر شکیل الرحمن پر الزام ہے کہ انہوںنے اس وقت کے وزیراعلی نواز شریف کی ملی بھگت سے ایک ایک کنال کے 54 پلاٹ ایگزمپشن پر حاصل کئے، ایک ہی علاقے میں پلاٹ حاصل کرنا ایگزمپشن پالیسی 1986ئ کی خلاف ورزی ہے۔ پراسیکیوٹر نیب نے مزید کہا کہ ملزم میر شکیل نے نواز شریف کی ملی بھگت سے 2 گلیاں بھی الاٹ شدہ پلاٹوں میں شامل کر لیں، ملزم میر شکیل نے اپنا جرم چھپانے کیلئے پلاٹ اپنی اہلیہ اور کمسن بچوں کے نام پر منتقل کروائے۔