Tuesday January 21, 2025

’’ نواز شریف ملک کے خلاف شرارت کر رہا ہے، اُسے بہت سمجھایا لیکن اسکے پیچھے ۔۔۔۔‘‘ (ن)لیگ سے علیحدگی اختیار کرنے والے جنرل (ر) عبد القادر بلوچ کے تہلکہ خیز انکشافات

وئٹہ(نیوز ڈیسک ) نوازشریف ملک کےخلاف شرارت کررہا ہے،میں نےبڑاسمجھایا لیکن ان پرکنٹرول کسی اورکا ہے:،اطلاعات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور جنرل (ر) عبد القادر بلوچ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے تقریرمیں آرمی چیف جنرل باجوہ صاحب کوتنقید کا نشانہ بنایا اور افواج پاکستان کے افسران کواکسایا، یہ فوج کے اندربغاوت کا بیج بویا جارہا

ہے۔جنرل ریٹائرڈ عبدالقادربلوچ نے کہا کہ 25 اکتوبر کو پی ڈی ایم کے جلسے کے موقع پر پارٹی چھوڑنے کا اصولی فیصلہ کیا۔ نواب ثناء اللہ زہری سے صوبے سے کارکنوں کو بلا کر میری عزت بڑھائی۔بات کو جاری رکھتے ہوئے عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ 2010 میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی اور 2013 میں اپنے خون کی قربانی دی۔ 2013 میں تاریخ میں پہلی مرتبہ مرکزی پارٹی کے 22 ممبران کو نشست ملی۔جنرل عبدالقادربلوچ نے انکشاف کیا کہ نوازشریف ایک بڑی سازش پرکام کررہےہیں وہ ملک کے خلاف شرارت کررہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ میں نے نوازشریف کو کئی بارسمجھایا لیکن وہ باز نہیں آتے ، سچ یہ ہے کہ نوازشریف کسی اورکے کنٹرول میں وہ پاکستان کونقصان دینے سے بازنہیں آئیں گے ، ان کا پاکستان میں‌ کچھ نہیں جس کو نوازشریف کوڈرہو۔ان کاکہنا تھا کہ 2013 میں قوم پرست جماعتوں کی حمایت کے باوجود نواب ثناء اللہ زہری کو وزیر اعلی نہیں بنایا۔ شہباز شریف نے 22 نشستوں کی اپنی ہی جماعت کے اکثریت کو نظر انداز کیا۔ تمام تر نا ناانصافیوں کے باوجود پی ایم ایل این سے جڑے رہے۔قادر بلوچ کا کہنا تھا کہ نواب ثناء اللہ زہری سے وزارت اعلی چھین لی گئی لیکن پارٹی نے ساتھ نہیں دیا،

بلوچستان کی نمائندگی کے لئے مرکز گئے لیکن فاٹا کا وزیر بنا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 10 سالہ اتحاد میں بتایا جائے ہم نے کہاں وفاداری نہیں کی۔ جلسے سے ایک دن پہلے فون کر کے بتایا گیا کہ نواب ثناء اللہ زہری سٹیج پر نہیں آئیں گے۔ مجھے جلسے میں نہ آنے کی وجہ بتائی گئی کہ اخترمینگل ناراض ہوجائیں گے۔سابق لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اس جواب پر میں نے کہا نواب ثنااللہ زہری اگر پارٹی چھوڑ دیں گے تومیں بھی چھوڑدوں گا، مجھے پارٹی سیکرٹری کی طرف سے فون آیا توکہا میرا بھی تعلق پارٹی سے ٹوٹ گیا ہے، کبھی اس پارٹی میں نہیں رہ سکتا جہاں نواب ثنااللہ زہری کوچھوٹا بنا کرپیش کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے تقریرمیں جنرل باجوہ صاحب کوتنقید کا نشانہ بنایا، سابق وزیراعظم نے افواج پاکستان کے افسران کواکسایا، یہ فوج کے اندربغاوت کا بیج بویا جارہا ہے۔ عراق، شام، لیبیا کی حالت سب کے سامنے ہے۔بات کو جاری رکھتے ہوئے جنرل (ر) عبد القادر بلوچ کا کہنا تھا کہ اسی بلوچستان میں پاکستان کے جھنڈے کوجلایا جاتا تھا آج الحمد للہ بلوچستان میں سکون آیا ہے۔ مجھے فاٹا کا وزیربنایا گیا تھا۔ چیلنج کرتا ہوں مسلم لیگ میں میرے خلاف ایک بھی شکایات نہیں آئی۔

FOLLOW US