Tuesday January 21, 2025

کرونا وائرس کیسز میں اضافہ، مارکیٹیں اور بازار شام کو ہی بند کرانے کی پابندی عائد کیے جانے کا عندیہ

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے کورونا وبا کی دوسری لہر میں شدت آنے کے بعد شام 6 بجے تک تمام چھوٹے بڑے شاپنگ مالز اور تجارتی مراکز بند کرانے پر غور شروع کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں گزشتہ 10 روز کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 5 فیصد سے زائد ہوگئی ہے ، جس کے بعد صوبائی حکومت نے کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار محدود کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ اس کے تحت شام 6 بجے کے بعد تمام چھوٹے بڑے شاپنگ مالز اور تجارتی مارکیٹوں کو بند کرانے پر غور کیا جارہا ہے،

اس کے علاوہ ریسٹورینٹس اور ہوٹلز میں ٹیبل سروس پر دوبارہ پابندی بھی زیرِ غور ہے۔ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعلی نے کورونا وائرس میں اضافے کے سبب مزید بندشوں کے لئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ وفاقی حکومت کی مشاورت سے ہوگا، سندھ حکومت کی جانب سے کورونا ایس او پیز کے تحت پابندیوں کے لئے این سی او سی کو سفارشات ارسال کئے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی حکومت نے تجاویز منظور کیں تو سندھ میں بھی پابندیوں کا اطلاق ہوگا۔

FOLLOW US