Monday January 20, 2025

پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء قاتلانہ حملے میں جاں بحق،پارٹی میں صف ماتم بچھ گئی

کالاشاہ کاکو (ویب ڈیسک) لاہور میں قاتلانہ حملے میں ن لیگی رہنما جاں بحق، کالاشاہ کاکو کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سابقہ لیگی کونسلر پر فائرنگ کر دی، پولیس قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کوشاں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں نامعلوم افراد نے گولی مارکر ن لیگ کے سابق بلدیہ کونسلر کو قتل کردیا۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ پر رچنا ٹاون کے قریب سابق لیگی کونسلر بلدیہ قلب عباس بھٹی اپنے شادی ہال کے باہر بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک شخص گایک کے روپ میں آیا اور معلومات لینے کے بعد گولی مارکر اپنے ایک ساتھی کیساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش تحویل میں لیکر کارووائی کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، کوشش ہے کہ قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کر لیا جائے۔

FOLLOW US