Monday January 20, 2025

پاکستان کی اکانومی میں تیزی آنا شروع! قوم کیلئے خوشخبری ، وزیراعظم کا بڑا اعلان

حسن ابدال(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں ریلوے اِس لئے بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ یہ عام آدمی کے سفر کا ذریعہ ہے،پوری دنیا میں غریب ،مزدور اور عام لوگ ریل میں سفر کرتے ہیں ۔ ہماری بدقسمتی ہے کہ 1861میں بننے ولا ریلوے کا نظام جب انگریز ہمارے ملک میں چھوڑ کر گیا تو اسے ترقی دینے کی بجائے ہم نے ریلوے لائن کو کم کردیا۔

پوری دنیا کے اندر اور سب سے تیز ترقی کرنے والے ملک چائنہ نے اپنے پورے ملک میں ریلوے کا جال بچھایا ہوا ہے ،دنیا میں تیز ترین ریلوے کےسفر کا ذریعہ چائنہ کے پاس ہے۔ ایم ایل وین منصوبہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ریلوے میں سرمایہ کاری لارہا ہے ،جسے ہم چاینہ کے ساتھ ملکر بنا رہے ہیں ،ایم ایل ون منصوبہ9ارب ڈالرپاکستان میں سب سے مہنگی سرمایہ کاری تھی جسے ہم چاینہ سے گفت وشنیدکے بعد 6ارب ڈالر پر لے آئے ہیں ۔ اِن خیالات کا اِظہار اُنہوں نے 26کروڑ روپے کی لاگت سے ازسر نو تعمیر کئے گئے ریلوے اسٹیشن حسن ابدال کے اِفتتاح کے موقع پر کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اہم ایل ون منصوبہ کی تکمیل کے بعد بن کراچی سے لاہور تک کا سفر صرف سات گھنٹہ رہ جائے گا۔

ایم ایل ون منصوبہ سے لوگوں کو روزگار ملے گااور ہماری اکانومی کو فائدہ ہوگا، اس منصوبہ سے پاکستان دنیا میں اپناایک اور مقام حاصل کرے گا،پاکستان وہ ملک بنے جسے کبھی کسی سے قرضے مانگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ بدقسمتی سے ہمیں مقروض پاکستان ملاتھا جس وجہ سے ہمیں دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلانا پڑتے ہیں جیسے جیسے ہماری معاشی سرگرمیاں بڑھتی جائے گی اس میں ایم ایل ون منصوبہ کا بہت بڑا کردار ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انشاء اللہ آپ دیکھیں گے کہ ملک کس قدر ترقی کرے گا،ایسی ترقی کہ جس کا آپ تصور بھی نہیں کرسکتے، کیونکہ ہماری کانومی میں تیزی آنا شروع ہوگئی ہے۔ آپ بزنس کمیونٹی سے پوچھیں بہت تیزی سے ہماری معیشت اُوپر جارہی ہے ۔ہمارے نئے پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ برابر ہیں،جہاں سب کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔ سکھ برادی کا مکہ اور مدینہ پاکستان میں ہے، ننکانہ صاحب سکھوں کا مکہ اور کرتارپور اُن کا مدینہ ہے یہاں حسن ابدال گوردوارہ پنجہ صاحب میں ہرسال بڑی تعداد میں سکھ یاتری آتے ہیں ، سکھوں کو یہاں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا آج ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کیا گیا جس سے سکھ یاتریوں کے لئے آسانیاں پیدا ہوں۔

ننکانہ صاحب اور نارووال میں بھی ریلوے اسٹیشن بن رہے ہیں جس سے سکھوں کے لئے آسانیاں پیدا ہونگی ۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک ایسا ملک بنے جہاں باہر سے لوگ آئیں اور اپنے اپنے مذہبی مقامات دیکھیں وہاں عبادات کرسکیں ۔ پاکستان کی خوبصورتی کو دیکھیں اللہ نے پاکستان کو جن نعمتوں سے نوازا ہیں پاکستان پوری دنیا میں ٹورازم کا مرکز بن سکتا ہے ،ایک بین الاقوامی میگزین نے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں دنیا میں ٹورازم کے لئے جگہ بن رہی ہے وہ پاکستان ہے ۔ اس لئے ہمیں ٹورازم کی بہتری کے لئے ہرقسم کے اقدامات ،ویزوں میں آسانی کرنا چاہیے ،ہم اگر صرف اپنی ٹورازم کو ترقی دے دیں تو ہمیں آئی ایم ایف سمیت کسی سے بھی قرض مانگنے کی کو ضرورت نہیں پڑے گی ۔

FOLLOW US