Monday January 20, 2025

ریلوے اسٹیشن حسن ابدال کی اِفتتاح تقریب، وزیراعظم کی شیخ رشید کو سالگرہ کی مبارکباد

حسن ابدال(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ریلوے اسٹیشن حسن ابدال کی اِفتتاحی تقریب سے اپنا خطاب وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کو اُن کی سالگرہ کی مباردکباد دینے سے کیا۔وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید احمد کو اُن کی 70وین سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج سے تیس،چوبیس سال قبل جب میں نے
اپنی سیاست کا آغاز کیا تھا تو شیخ صاحب ایسے ہی حسین اور جوان تھے جیسے آج دکھائی دے رہے ہیں ،مجھے اِس کا باکل بھی یقین نہیں ہورہا ،وزیراعظم عمران خان کی بات تقریب میں گشتِ زعفران ثابت ہوئی اور وفاقی وزیر شیخ رشید احمد سمیت تقریب کے شرکاء محضوض ہوتے رہے۔

FOLLOW US