Friday September 19, 2025

جس دن این آر او دیا وہ ملک سے میری سب سے بڑی غداری ہوگی وزیراعظم عمران خان کا سوات میں جلسے سے خطاب

سوات (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جس دن میں نے ان کو این آر او دیا اس دن وہ میری ملک سے سب سے بڑی غداری ہوگی ، نوازشریف اور ان کے بیٹے پیسے چوری کر کے باہر بیٹھے ہوئے ہیں ، جب علم ہوگیا کہ عمران خان این آر او نہیں دے گا تو اس نے اداروں پر اٹیک کرنا شروع کردیا ، اس سے پہلے نوازشریف نے بڑی کوشش کی کہ کسی طرح این آر او مل جائے، لیکن وہ جانتا ہے کہ عمران خان این آر او نہیں دینے لگا۔

سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے ڈاکو 30سال سے ملک کو لوٹ رہے تھے ، آصف زرداری اور نوازشریف ایک دوسرے کو کرپٹ کہتے رہے ، نوازشریف پر کیسز آصف زرداری نے بنائے ، آج یہ دونوں مل کر مجھ سے این آر او مانگ رہے ہیں ، ملک کا پیسہ چوری کرکے مجھ سے این آر او مانگا جا رہا ہے ، جس دن میں نے ان کو این آر او دیا اس دن میری ملک سے سب سے بڑی غداری ہوگی ، کیوں کہ پرویز مشرف کے این آر او کی وجہ سے ہمارا قرضہ 30ہزار ارب پر گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سارے ڈاکو اکٹھے ہوگئے ہیں ، سارے ڈاکوؤں کا نام لیا لیکن ڈیزل کا نہیں لیا، ڈاکو کہتے ہیں ہم پیسہ واپس نہیں کریں گے ، ان میں سے ایک ڈاکو لندن میں بیٹھا ہے ، وہ شخص ڈرامہ کرکے لندن چلا گیا، جس پر عدالتوں کو بھی رحم آگیا کیوں کہ یہ ایسے چہرے بناتے ہیں کہ سب کو ترس آجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یکساں نظام تعلیم لارہے ہیں ، جس کی مدد سےغریب آدمی کے بچے بھی ڈاکٹر ، پروفیسر اور بڑے آدمی بن سکیں گے ، اس کے علاوہ ہمارے بنائے ہوئے سول پروسیجر ایکٹ کے تحت کیسزکا فیصلہ ایک سال میں ہوگا ، اس وقت عدالتیں زمینوں کے کیسزسے بھری ہوئی ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ صحت کارڈ کی مدد سے ہرخاندان 10 لاکھ روپے تک کسی بھی ہسپتال میں علاج کروا سکے گا ، کیون کہ مجھے علم ہے علاج کروانے کیلئے گھر مقروض ہو جاتے ہیں ، ہمارہی حکموت نیاپاکستان ہاؤسنگ منصوبہ پہلی بارمتعارف کروا رہی ہے ، جس سے غریب آدمی اقساط پرگھر لے سکے گا۔