Monday January 20, 2025

اسکول گارڈ سے بدتمیزی کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر کو دوبارہ عہدے پر بحال کردیا گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) بورے والا میں نجی اسکول کے گارڈسے بدتمیزی اور تشدد کرنے کے الزامات میں معطل اسسٹنٹ کمشنر کو دوبارہ عہدے پر بحال کردیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے گزشتہ ماہ بورے والا سے ہٹائے جانے والے اسسٹنٹ کمشنر دوبارہ عہدے پر بحال کر کے اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور تعینات کر دیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب کو ایک نجی اسکول میں سیکیورٹی گارڈ سے بدتمیزی اور ان کے ساتھ موجود اہلکاروں کی جانب سے اسکول گارڈ پر تشدد کا واقعہ رپورٹ ہونے کے بعد عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا ۔

پنجاب حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ بورے والا سکول کیس کی مکمل تحقیقات کروائی گئی ہیں جس میں یہ بات واضح ہوئی ہے کہ رانا اورنگزیب اس معاملے میں بے گناہ ہیں ۔ جس کے بعد ان کو دوبارہ عہدے پر بحال کیا گیا ہے اور ان کو دیپالپور میں تعینات کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ بورے والا کے ایک نجی سکول میں داخل ہوتے وقت اسسٹنٹ کمشنر بورے والا رانا اورنگزیب سے شناخت مانگنے اور ٹمپریچر چیک کرنے پر سکول کے سیکیورٹی گارڈ کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے کہا تھا کہ گارڈ نے بدتمیزی کی اور کارسرکار میں مداخلت کی۔ بورے والا کے نج سکول میں پیش آنے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد عوام کی جانب سے شدید ردعمل کے باعث پنجاب حکومت نے اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ اس واقعے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا تھا کہ”AC کو ہٹا دیا گیا ہے۔

FOLLOW US