Monday January 20, 2025

روسی مسلح افواج کا دستہ مشقوں میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گیا

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) روسی مسلح افواج کا دستہ دروزبہ فائیو مشقوں میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔جمعرات کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق روس کی مسلح افواج کا دستہ دروزبہ فائیو مشقوں میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دروزبہ فائیو فوجی
مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔ پاک روس مشترکہ مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی آپریشنز میں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنا ہے۔اسکائی ڈائیونگ اور یرغمالیوں کی رہائی کے آپریشنز دروزبہ مشق کے اہم جز ہیں۔یاد رہے کہ پاک روس پہلی دروزبہ مشق 2016میں پاکستان میں ہوئی تھی۔ 2017میں دوسری دروزبہ مشق روس جبکہ تیسری پاکستان میں ہوئی تھی۔پاک روس چوتھی مشترکہ فوجی مشق 2019میں روس میں منعقد ہوئی تھی۔

FOLLOW US