Monday January 20, 2025

آج کی بڑی بریکنگ نیوز سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر گرفتار ہونے والی ہیں

مظفرگڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک) کروڑوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی گرفتاری کے امکانات پید اہو گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے سوئی گیس کمپنی کو اپوزیشن رہنما حنا ربانی کھر سے کروڑ روپے واجبات کی وصولی کیلئے گرفتار کرنے اور مقدمہ قائم
کرنے بارے گیس کمپنی کو اجازت دیدی ہے۔ سوئی نادرن گیس کمپنی نے اہم اپوزیشن سیاسی رہنماؤں سے اربوں روپے واجبات کی وصولی کیلئے قانون کے تحت کاروائی کرنے بارے وزیراعظم سے اجازت طلب کی تھی۔

ذرائع سے ملنے والی سرکاری دستاویزات کے مطابق حنا ربانی کھر اور ان کے خاوند کی ملکیتی گلیکسی ٹیکسٹائل مل مدو روڈ جھنگ ڈویژن فیصل آباد گیس کمپنی کی (223817551) روپے کی ڈیفالٹر ہے ان کا اکاوئنٹ نمبر (1568831000) ہے اور یہ مل گزشتہ 6ماہ سے گیس واجبات کی ادائیگی کرنے سے مسلسل انکاری ہے۔ گیس کمپنی نے ان کو کئی نوٹسز جاری کئے ہیں لیکن گیس عملا کو گیس کنکشن کاٹنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی بلکہ حنا ربانی کھر نے گلیکسی ٹیکسٹائل مل نے باہر جدید ہتھیاروں سے لیس بھاری اسلحہ والے بدمعاش کھڑے کر دئیے ہیں جو گیس عملا کو ہراساں کرنے میں مصروف ہیں

FOLLOW US