Monday January 20, 2025

گلگت بلتستان کو عارضی صوبہ بنانے کا پاکستانی فیصلہ چین بھی میدان میں کود پڑا، بھارت کو کرارا جواب دے ڈالا

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے گلگت بلتستان کو عارضی صوبائی حیثیت دینے کے پاکستانی فیصلے پردیے گئےبھارتی بیان کو مسترد کردیا ۔چین نے کاکہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں اور دو طرفہ معادہوں کے مطابق پر امن طریقے سے حل کرنا چاہیے۔بیجنگ میں باقاعدہ بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ ونبنگ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف بالکل واضح اور اٹل ہے۔انہوں نے گلگت بلتستان کی عارضی صوبائی حیثیت کے حوالے سے بھارتی بیان کو مسترد کر دیا۔دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔ پاکستان کشمیریوں کے جائز حق، حق خود ارادیت کے حصول تک ان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی معاونت جاری رکھے گا۔

FOLLOW US