Sunday January 19, 2025

پاکستان کیلئے بہت بڑی خوشخبری، 10 ارب ڈالرز کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد (اُویب ڈیسک) پاکستان کو 10 ارب ڈالرز کے فنڈز فراہمی کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے بہت بڑی فنڈنگ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر خسرو بختیار کی جانب سے بدھ کے روز ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر سے ورچوئل میٹنگ کی گئی۔ اس دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر نے پاکستان کیلئے 10 ارب ڈالرز کے فنڈز فراہم کرنے کی منظوری دی۔

بتایا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے اگلے 5 سال کے دوران اربوں ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔ فنڈز کی مدد سے ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جائے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر نے یقین دہائی کروائی کہ پاکستان کی ترقی کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے کچھ روز قبل پاکستان کو کرونا فنڈ کی مد میں بھی 2 ملین ڈالرز فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب اس تازہ ترین پیش رفت کے حوالے سے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کیلئے ایک بڑی خبر ہے۔ 10 ارب ڈالرز ایک بڑی رقم ہے جسے سے ملک میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے شروع کیے جا سکیں گے۔ ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے ناصرف ملک میں روزگار کی فراہمی میں اضافہ ہوگا، بلکہ ملک کی جی ڈی پی گروتھ بھی بڑھے گی۔ یہاں یہ واضح رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پر چین سب سے زیادہ اثر و رسوخ رکھتا ہے۔ ایک طرف جب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کو سخت شرائط پر محدود پیمانے پر قرض فراہم کیا جاتا ہے، ایسے میں ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو قرض کی فراہمی میں زیادتی رکاوٹیں پیدا نہیں کرتا۔

FOLLOW US