Monday November 25, 2024

5ارب 34کروڑ 14لاکھ روپے کی رقم لینے بیٹے عدالت پہنچ گئے چند ماہ قبل انتقال کرنے والی معروف مذہبی شخصیت مفتی نعیم بارے حیران کن خبر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چند ماہ قبل انتقال کرجانے والے جامعہ بنوریہ ٹائون کے مہتمم مفتی نعیم کی چھوڑ ی گئی رقم اربوں روپے کی رقم کے بٹوارے پران کے بیٹوں کے اختلاف کا انکشاف ہوگیا ہے اور معاملہ عدالت جا پہنچا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک غیر مصدقہ پوسٹ گردش کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جامعہ بنوریہ ٹائون کے مہتمم مفتی نعیم مرحوم کے فرزندان میں اپنے والد کی چھوڑی گئی کل رقم کی تقسیم میں تنازعات پیدا ہو گئے ہیں۔ اور مفتی مرحوم کے بیٹوں نے بٹوارے کےلئے عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔ اس قانونی کارروائی کے دوران سوشل میڈیا پر کچھ دستاویزات سامنے آئی ہیں جن سے پتہ چلا ہے کہ مفتی نعیم 5ارب،34کروڑ14لاکھ 27ہزار 147روپے چھوڑ کر جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

FOLLOW US