Sunday May 19, 2024

1980 میں جس کے پاس ایک ٹکا نہیں تھا آج بڑی بڑی عمارتوں کا مالک کیسے بن گیا ؟ چیئر مین نیب نے قوم کوآئینہ دکھا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہاہے کہ 1980 میں جس کے پاس ایک ٹکا نہیں تھا آج بڑی بڑی عمارتوں کے مالک ہیں،نیب نے ان پر ہاتھ ڈالا اورپوچھ رہا ہے غیرقانونی کام کیوں کیے؟ ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال سے صدرگوادرچیمبرآف کامرس نے ملاقات کی،اس موقع چیئرمین نیب

نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیب بزنس کمیونٹی کا بہت احترام کرتی ہے،بزنس کمیونٹی کا معاشی ترقی میں اہم کردارہے،انکم اورسیلزٹیکس کے معاملات ایف بی آرکومنتقل کر دیئے۔جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہاکہ ملک 100 ارب روپے کا مقروض ہے، یہ پیسہ کہاں خرچ ہوا؟،ہسپتالوں میں بیڈز نہیں ،طلبا کوداخلے نہیں مل رہے، چیئرمین نیب نے کہاکہ 1980 میں جس کے پاس ایک ٹکا نہیں تھا آج بڑی بڑی عمارتوں کے مالک ہیں،نیب نے ان پر ہاتھ ڈالا اورپوچھ رہا ہے غیرقانونی کام کیوں کیے؟ ،ان کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا ،اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہاکہ جس کے پاس موٹرسائیکل تھی وہ آج دبئی میں ٹاورزکامالک ہے،جو لوگ حکومت میں رہے یا ہیں ان کو کوئی نہیں پوچھتا تھا۔

FOLLOW US