Sunday May 19, 2024

’’کشمیر پر تائید، بوسینا کے صدر کا مشکور ہوں۔‘‘ وزیراعظم عمران خان کا بوسنیا کے ساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ،

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے بوسنیا کے ساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کشمیر سے متعلق پاکستانی مؤقف کی حمایت پر بوسنیا کا شکر گزار ہوں۔ تفصیلات کے مطابق بوسنیا کے صدر وزیراعظم ہاؤس پہنچے، وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور بوسنیا ہر زیگو وینا کے صدر کےاعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران پاکستان اور بوسنیا ہرزیگووینا کے درمیان معاہدوں پر دستخط کی تقریب ہوئی ، وزیر اعظم عمران خان اور بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر شفیق جعفرووچ تقریب میں شریک تھے،

تقریب میں مختلف معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر شفیق جعفرووچ کو خوش آمدید کہتا ہوں، بوسنیا کیساتھ تعلقات کو پاکستانی عوام خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کشمیر سے متعلق پاکستانی مؤقف کی حمایت پر بوسنیا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہم نے فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت کے معاملے پر بات کی ، دونوں ممالک فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت کی مذمت کرتے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مسلمانوں کی توہین نہیں ہونی چاہیے، رسول کریم ﷺ کی شان میں توہین کوئی مسلمان برداشت نہیں کر سکتا، رسول کریمﷺ کی ذات کی حرمت مسلمانوں کیلئے بہت اہم معاملہ ہے، گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کی مذمت کرتے ہیں۔

FOLLOW US