Monday January 20, 2025

ہڑتال ختم، روٹی کو 30روپے میں بیچنے کا فیصلہ ہو گیا

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے خاتمے کا اعلان کردیا گیا ہے تاہم واضح کردیا گیا ہے کہ روٹی 30روپے میں ہی فروخت کی جائے گی۔شہر بھر میںتندور دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے صدر نانبائی ایسوسی ایشن رضا خلجی کا کہنا ہے کہ حکومت کا 250 گرام روٹی کا 20 روپے کا ریٹ منظور نہیں ہے، 300 گرام کی روٹی 30 روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ روٹی کے حکومتی ریٹ کے خلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔ ایسوسی ایشن نے گزشتہ 12روز سے ہڑتال کررکھی تھی۔

FOLLOW US