Sunday January 19, 2025

ایاز صادق کے بیان کے بعد بات اب ملک توڑنے سے بھی آگے نکل گئی رہنما ن لیگ کیخلاف آرمی ایکٹ کےتحت کیس چلناچاہی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل واوڈا کا مطالبہ ہے کہ ایاز صادق کے بیان کے بعد بات اب ملک توڑنے سے بھی آگے نکل گئی، ن لیگ پر پابندی لگنی چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ ایاز صادق کو ابھینندن کی رہائی سے متعلق متنازعہ بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ وفاقی وزیر نے ایاز صادق اور ن لیگ پر سنگین الزامات بھی عائد کیے ہیں۔ فیصل واوڈا کہتے ہیں کہ ایاز صادق کو ن لیگ کی قیادت نے ابھینندن کی رہائی سے متعلق متنازعہ بیان دینے کیلئے باقاعدہ اجازت دی۔ اس بیان کے بعدا یاز صادق کیخلاف کیخلاف کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کیس چلنا چاہیے، ن لیگ پرپابندی لگنی چاہیے۔

ن لیگ سازش میں بہت آگےنکل گئے وفاقی وزیرکی حیثیت سےکہہ رہا ہوں ن لیگ پرپابندی لگنی چاہیے۔ نجی ٹی وی چینل کے اس پروگرام کے دوران صحافی عمران خان کی جانب سے بھی ایاز صادق اور ن لیگ پر الزام عائد کیا گیا کہ یہ سب کچھ منصوبہ بندی کے تحت ہوا۔ ایاز صادق نے متنازعہ بیان سے متعلق اپنی قیادت سے باقاعدہ مشورہ کیا تھا۔ ایاز صادق نے ن لیگی قیادت سے اجازت ملنے کے بعد متنازعہ بیان دیا۔ جبکہ ایاز صادق کے متنازعہ بیان پر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے معاملے میں پاکستان کو کامیابی ملی، وزیراعظم کے فیصلے کو عالمی سطح پر سراہا گیا،ہم ذمہ دار ریاست کی طرح جنگ نہیں چاہتے ، ہم نے کامیابی حاصل کی لیکن یہ اس کو متنازع بنا رہے ہیں۔ ایاز صادق ہوتے کون ہیں جو اس طرح کی باتیں کریں۔کل جو بیان دیا گیا اس واقعے کو پس پشت نہیں ڈالا جاسکتا،آج صرف اپوزیشن کے رہنماء کے بیان پر بات کریں گے، باقی ثانوی چیزیں ہیں۔اس پر قوم ان کا حساب لے گی، ہم چاہیں گے کہ ایازصادق قومی اسمبلی میں معافی مانگیں، ہم اس سے کم پر راضی نہیں ہوں گے، اگر انہوں نے پارلیمنٹ میں معافی مانگ لی تو ٹھیک ہے ورنہ قانون اپنا راستہ لے گا۔

FOLLOW US